کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت ماحولیاتی این او سیز اجراء کے حوالے سے ڈویژنل ماحولیات کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے کمرشل عمارت، اپارٹمنٹ، پولٹری فارمز، پٹرول پمپس اور ویر ہاؤسز کیلئے این او سیز کا تفصیلا جائزہ لیا۔ کمیٹی میں شامل محکمہ ماحولیات کے افسران و ماہرین نے کمشنر لاہور کو ماحولیاتی این او سیز بارے بریفنگ دی۔ کمشنرلاہور سے منظوری کیلئے ماحولیاتی کمیٹی نے پوری ڈویژن سے این او سی اجراء کے 48 کیسز پیش کیے۔ کمشنر لاہور نے کمیٹی کی مشاورت سے پیش کردہ 48 کیسز میں سے 26 کیسز کو ماحولیاتی این او سیز جاری کرنے کی منظوری دی جبکہ 22 کیسز نامکمل ہونے پر مسترد کر دئیے۔ 22 این او سی اجراء درخواستوں کو نان کمرشیلائزیشن سرٹیفکیٹ اور نان ہائٹ سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر مسترد کیا گیا۔ کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا تحفظ ماحولیات پر پورا فوکس ہے، کاروبار کے فروغ، ایز آف بزنس ڈوئنگ اصول پر این او سی اجراء کیلئے باقاعدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے، درخواست دہندگان کی آسانی کیلئے کمیٹی باقاعدگی سے ہفتہ وار اجلاس میں کیسز کا جائزہ لیتی ہے، این او سی کیلئے مکمل فائل میں تاخیر پر زیرو ٹالرنس ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
*لاہور سمیت تمام اضلاع میں محرم کے مرکزی جلوس پرامن اختتام پزیر ۔کمشنر لاہور مریم خان*
4 دن ago
*محرم انتظامات جائزہ، کمشنر لاہور مریم خان اور آرپی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کا ضلع قصور کا دورہ۔*
6 دن ago
*کمشنر لاہور مریم خان و آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کا شیخوپورہ کا دورہ۔*
1 ہفتہ ago
معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کا مرکزی امام امام بارگاہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ
1 ہفتہ ago
*یکم تا دس محرم لاہور میں کل 5ہزار 235مجالس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ کمشنر لاہور مریم خان*
Related Articles
کمشنر لاہور مریم خان کا آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسماعیل کے ہمراہ ضلع ننکانہ صاحب کا دورہ
1 ہفتہ ago
کمشنرمریم خان اور آرپی او شیخوپورہ رینج اطہر اسمعیل کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے لاہور ڈویژن امن کمیٹی کا اجلاس
2 ہفتے ago
عمر چیمہ اورمریم خان کی زیر صدارت ماحولیاتی، صنعتی اور میونسپل آلودگی روک تھام کیلئے انفورسمنٹ میکانزم ریویو کمیٹی کا اجلاس
2 ہفتے ago
*کمشنر لاہور مریم خان و ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کا آوٹ فال روڈ اور شاہدرہ کا دورہ۔*
2 ہفتے ago

