کمشنر لاہورڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت چہلم انتظامات و 14اگست تقریبات کے حوالے سے اجلاس

کمشنر لاہورڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت چہلم انتظامات و 14اگست تقریبات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

جس میں لاہور سمیت تمام اضلاع کے چہلم جلوس روٹس انتظامات کی تفصیلات کا جائزہ لیا گیا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ تمام اضلاع چہلم امام حسین کیلئے ضلعی امن کمیٹیوں اور انٹیلیجنس کمیٹیوں کے اجلاس منعقد کریں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سے چلنے والایوم آزادی فلوٹ مرید کے سے لاہور ڈویژن میں داخل ہوگاانتظامات مکمل کیے جارہیہیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع قومی آزادی تقریبات کا 14اگست تک کا شیڈول آج کمشنر آفس کو بھجوائیں۔یوم آزادی پاکستان کے سلسلے میں تمام محکموں کے تحت آزادی تقریبات 14 اگست تک جاری رہیں گی۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ یوم آزادی پاکستان تقریبات کے سلسلے میں عمارات کو سبز و سفید رنگوں میں روشن کیا جائیگا۔صوبائی دارالخلافہ لاہور میں یوم آزادی پاکستان کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوگی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں وزراعلی پنجاب آزادء کرکٹ کپ۔آزادی مارشل آرٹ کپ اور آزادی سوئمنگ کپ کا انعقاد جاری ہے۔لاہور میں 20جولائی سے آزادی تقریبات جاری ہیں۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ لاہور میں فیملی سائکلنگ۔رولر سپورٹس۔اور تحفظ ماحول کیلئے تقریبات ہونگی۔شہریوں کی تقریبات میں شمولیت کیلیے شیڈولڈ پروگرامز کو پبلک کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیر اہتمام لاہور اور پورے پنجاب میں آزادی تقریبات منعقدہورہی ہیں۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کے تحت مقابلہ تقاریر۔مقابلہ ملی نغمہ جات اور سپورٹس ایونٹس کا انعقاد بھی ہورہا ہے۔محکمہ یوتھ افیئرزو سپورٹس پنجاب 11اگست تا 14اگست 6سپورٹس ایونٹ منعقد کریگا۔اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر۔ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف کی شرکت و تمام ڈی سی ز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button