وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت گورننگ باڈی اجلاس، ایل ڈی اے اور ذیلی ایجنسیوں کا مجموعی طور پر 96.16 ارب کا بجٹ منظور

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی گورننگ باڈی کا رواں مالی سال کا پہلا اجلاس ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوا۔وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ایل

ڈی اے گورننگ باڈی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ممبر ایل ڈی اے اتھارٹی و ممبر صوبائی اسمبلی حسان ریاض، نعیم صفدر، سلطان احمد باجوہ، ممبر ٹیکنیکل عبدالخنان اور اکبر شیخ نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گورننگ باڈی کے ممبران کو ایجنڈے بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایل ڈی اے یو ڈی ونگ، واسا اور ٹیپا کا بجٹ پیش کیا گیا۔ایل ڈی اے اتھارٹی کے اجلاس میں مالی سال 24-25 کا بجٹ منظور کر لیا گیا۔اجلاس میں ایل ڈی اے اور ذیلی ایجنسیوں کا مجموعی طور پر 96.16 ارب کا بجٹ منظور کیا گیا۔ رواں مالی سال کے لیے ایل ڈی اے یو ڈی ونگ کا 59.18 ارب، واسا کا 34.5 ارب اور ٹیپا کا 2.49 ارب کا بجٹ منظور کیا گیا۔اجلاس میں لاہور کی 8 اہم شاہراہوں کی کلاسیفیکیشن، ری کلاسفکیشن (کمرشلائزیشن) کی اصولی منظوری دیدی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے ٹرانسفر آف پراپرٹیز ریگولیشن 2023 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں مینجمنٹ آف پراپرٹیز آف لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیز رائٹ ریگولیشن 2024 کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ڈائریکٹوریٹ آف مارکیٹنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے قیام اور سٹریٹجک پالیسی یونٹ میں ریفارمز اور بھرتیوں کی منظوری دی گئی۔گلبرگ سکیم میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ترقیاتی کاموں کی منظوری دی گئی۔ایم ایم عالم روڈ کی اربن ری جنریشن و ماڈلنگ کی منظوری دی گئی۔ایم ایم عالم روڈ پر انڈر گراؤنڈ وائرنگ، کشادہ پارکنگ، پیڈسٹرین واک ویز، سائیکلنگ لین، اسفالٹ و دیگر کام کیے جائیں گے۔گلبرگ سکیم میں رین واٹر ہاروسٹں گ سسٹم، فٹ پاتھ، پیڈسٹرین واک ویز، سائیکلنگ لین، سولر لائٹس، گرین بیلٹس و پارک کی بحالی، اسفالٹ و دیگر کام کیے جائیں گے۔اجلاس میں چیف انجینئرز ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، ایم ڈی واسا، ایڈیشنل ڈی جیز، ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، کمشنر لاہور آفس، محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، محکمہ فنانس، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، نیسپاک، متعلقہ افسران اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button