*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، رہنما مسلم لیگ ن حافظ میاں نعمان احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے کے ہمراہ گلبرک میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا*

وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازکی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت کو لیوایبل سٹی بنانے کے لییایل ڈی اے نے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت گلبرگ سکیم میں اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین، رہنما مسلم لیگ ن حافظ میاں نعمان احمد نے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ گلبرک میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیر ہاؤسن اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سسٹین ایبل ماڈل کے تحت گلبرگ اسکیم بی تھری بلاک کو ماڈل بلاک بنایا جائے گا۔گلرگ سکیم میں پیدل چلنے والوں کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ گلبرگ سکیم میں روڈ سائنیج کو بھی بہتر کیا جائے گا۔بارشی پانی کے زیر زمین نکاسں کو بہتر بنانے کیلئے رین واٹر ویل بنائے جائیں گے۔سٹریٹس کی تعمیر و مرمت کے ساتھ ساتھ، اطراف پر ٹف ٹائلز بھی لگائی جائیں گی۔انڈر گراؤنڈ وائرنگ، گرین ایریا اور سولر سٹریٹ لائٹس کا کام 3 ماہ سے قبل مکمل کیا جائے گا،10 ماہ میں پنجاب حکومت کے اقدامات مثالی، عوام کو بہتر سے بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عوامی سہولت کے منصوبوں پر حکومتی وسائل کا منہ موڑا ہے۔روزمرہ عوامی اور معیشت کے پہاڑ جیسے مسائل کے حل کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت برسر پیکار ہے۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button