لاہور(بلدیات ٹائمزرپورٹ)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے یونین کونسلوں کےنائب قاصدوں کو ترقیوں کی یقین دہانی کروا دی ہے۔پنجاب کی 4015 یونین کونسلز کے لئے سروس رولز بھی اسی ماہ فائنل کر لئےجائیں گے۔پنجاب کے یونین کونسلز کے نائب قاصد 18 سال سے ترقی سے محروم ہیں ۔جن کے سروس رولز کی فائل چھ ماہ سے سیکرٹری ریگولیشن کے پاس زیر التواء ہے جو کوئی فیصلہ نہیں کر سکے جس سے یونین کونسلز کے نائب قاصد تشویش میں مبتلا تھے۔آل پنجاب نائب قاصدین یونین کونسلز کے صدر آصف ھادی کی قیادت میں نائب قاصدوں کے وفد نے وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق سے ملاقات کی اور تفصیلی طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر وزیر بلدیات نے سیکرٹری بلدیات کو فوری طور پر یونین کونسلز کے ملازمین کے جائز مطالبات حل کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد یونین کے وفد نے سیکرٹری بلدیات، ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور ڈائریکٹر ایڈمن کو اپنے کیس کے حوالے سے بریف کیا۔انھوں نےبتایا کہ یونین کونسلز میں جہاں 3750 ترقیاں زیر التوا ہیں وہاں 1784 خالی آسامیوں پر بھرتیاں بھی نہیں کی جا رہی ہیں۔پانچ سو سے زائد نائب قاصد گریجویٹ ہونے کے باوجود 18 سال سے ترقی کے منتظر ہیں۔پہلے ان کاکیس محکمہ بلدیات پنجاب میں زیر التواء تھا اب سیکرٹری ریگولیشن کی طرف سے پیش رفت نہیں ہو رہی ہے۔سابق سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے یونین کونسلوں کے نائب قاصدوں کے ترقی کے مطالبہ کو جائز قرار دیتے ہوئے ڈی جی لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو سروس رولز بنانے اور ترقیوں کے کیس فائنل کرنے کاحکم دیا تھا۔
Read Next
19 منٹس ago
سندھ حکومت نےعید الفطر کی تعطیلات کی منظوری دے دی
14 گھنٹے ago
*بلدیاتی انتخابات،پنجاب لوکل گورنمنٹ الیکشن رولز 2026ء کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری*
15 گھنٹے ago
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر جامع عید صفائی پلان کی منظوری،کوئی سُستی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیر بلدیات ذیشان رفیق
3 دن ago
وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ڈسکہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا طویل جائزہ اجلاس
3 دن ago
وزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا ڈسکہ اسٹیڈیم روڈ پر ڈسپوزل اسٹیشن کا دورہ
Related Articles
پانچ شہروں میں آر سی سی پائپ پلانٹس کی تنصیب شروع ہوگئی، تمام سکیموں میں صرف لائننگ والے پائپ استعمال کئے جائیں گے،وزیر بلدیات ذیشان رفیق
4 دن ago




