واسا ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری، الاونس 50 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد،اپ گریڈیشن کی منظوری

واسا ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر ایل ڈی اے اجلاس میں واسا ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ ہوا ہے جس کےمطابق واسا سیور مین کی اپگریڈیشن کی منظوری اور واسا گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کا ایل ڈی الاونس 50 فیصد سے 100 اضافہ کر دیا گیا۔واسا ملازمین کی طرف سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب ،وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز ،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق ، اور ایم ڈی واسا غفران احمد کے حق میں نعرے بازی اور اظہار تشکر کیا۔ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے فیصلے کے مطابق سیور مین کو گریڈ 1 سے 4 پر اپگریڈ کر دیا گیا۔اسسٹنٹ سپروائزر کو گریڈ 3 سے گریڈ 6 پر اپگریڈ کر دیا گیا۔سپروائزر کو گریڈ 6 سے گریڈ 8 پر اپگریڈ کر دیا گیا ہے۔

اس اپگریڈیشن سے 2100 سے زائد ملازمین مستفید ہوں گے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے سی بی اے یونین کے نمائندوں کی چوہدری شاہد نصر کی قیادت میں ملاقات کے دوران مزید کہا کہ واسا ملازمین کی خدمات ہمارے شہر کے لیے بے حد اہم ہیں اور یہ ہمارا اثاثہ ہیں۔

سیور مین واسا لاہور کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔وائس چیئرمین چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ یہ اپگریڈیشن ملازمین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔واسا ملازمین کے مطابق یہ فیصلہ لاہور میں پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ایم ڈی واسا اینڈ وائس چیئرمین واسا نے کہا کہ1 سے 16 تک کے ملازمین کا ایل ڈی الاونس 50 فیصد سے 100 اضافہ کر دیا گیا۔اس الاونس سے واسا لاہور کے 5750 ملازمین مستفید ہو سکیں گے۔اپگریڈیشن اور الاونس کے لیے واسا کے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button