وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیاہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا اورلاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور او ردیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری او رافسران کے بہترین علاج کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے متعلقہ علاقوں میں انتظامی افسران کو زخمیوں کے علاج کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ کمسن بچوں سمیت بے گناہ شہریوں کو شہید کر کے بھارت نے ننگی جارحیت کا ارتکاب کیاہے-بھارت کوبے گناہ شہریوں پر حملے کا خمیازہ بھگتنا ہوگا-پوری قوم پاک فوج کے افسران اور سپاہیوں کو سلام پیش کرتی ہے- دنیا بھر میں بھارتی پائلٹ کی نااہلی اور ناکامی کا استعارہ بن چکے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بھارت کا غرور رافیل طیارے زمین پر ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں -شہدا ء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، ایک ایک قطرے کا حساب دینا ہوگا-بھارت نے آبی ذخائر پر حملہ کر کے عالمی قوانین کی واضح خلاف ورزی کی ہے-
Read Next
1 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکپتن کے ارکان صوبائی اسمبلی کی ملاقات*
2 دن ago
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سی ایم ای بائیک سکیم فیز ٹوکا آغاز
4 دن ago
ہر تحصیل میں الیکٹروبس چلے گی،پنجاب میں تحصیل کی سطح پر الیکٹروبس سروس کا آغاز جنوری سے کر دیا جائے گا
5 دن ago
پنجاب کے ہر ضلع میں ”سپیشل روڈ مینٹیننس اسکواڈ“قائم کرنا فیصلہ،وزیراعلیٰ مریم نوازنے منظوری دے دی
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے (جنوبی، مرکزی اور وسطی ایشیا)ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدرینگ منگ یانگ کی ملاقات
6 دن ago
حکومت پنجاب نےپی ایم ایس کے 47 افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی ڈپٹی سی او ایم سی ایل محمد جمیل بھی شامل
1 ہفتہ ago



