*ڈی جی ایل ڈی اے کا شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ اور راوی برج توسیعی منصوبے کادورہ۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ اور راوی برج توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور کنٹریکٹر نے منصوبوں کی پیش رفت بارے بریفنگ دی۔بند روڈ منصوبے کے پیکج ٹو کی سروس روڈ کا کام تکمیل کے فائنل مرحلے میں ہے۔مون سون بارشوں کی وجہ سے منصوبوں کی تکمیل میں مشکلات آ رہی ہیں۔ سگیاں تا بابو صابو سروس روڈ کے دونوں اطراف کام تکمیل کی جانب گامزن ہے۔سیکشن فور 1.7 کلومیٹر پر اسفالٹ کی دوسری لیئر اور واٹر باونڈ کا کام جاری ہے۔ بابو صابو سائیڈ پر ٹال پلازہ کی تعمیر کا عمل آخری مرحلے میں ہے۔بابو صابو پر روڈ کے اطراف سے تجاوزات ہٹا کر گرین بیلٹ بنائی جا رہی ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ منصوبے کے بقیا کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے، منصوبے کے اطراف گرینرری بڑھائی جائے۔ بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے راوی برج توسیعی منصوبے کا دورہ کیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔راوی برج منصوبہ آئندہ چند روز میں کھول دیا جائے گا۔برج کے اوپری حصے پر کام مکمل کر لیا گیا ہے، فنشنگ کا عمل جاری ہے۔شاہدرہ کی جانب ریمپ پر کام آخری مراحل میں ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا،ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے بقیا کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، کنٹریکٹر، پراجیکٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button