*ڈی جی ایل ڈی اے کا ایم ڈی واسا اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ ملتان روڈ، سبزہ زار، لیاقت چوک، مرغزار کالونی کا دورہ*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایم ڈی واسا اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کے ہمراہ ملتان روڈ، سبزہ زار، لیاقت چوک، مرغزار کالونی کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ملتان روڈ تا کھاڑک روڈ مین بلیوارڈ سبزہ زار اور مرغزار روڈ کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے روڈ سائیڈ سے عمارتی ملبہ، کوڑے کی ڈھیریاں ہٹانے کے لیے خصوصی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ واسا ٹیمیں ایل ڈبلیو ایم سی کے ساتھ مل کر چھوٹے نالوں کی ڈی سلٹنگ کا عمل شروع کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے واسا، ایل ڈی اے اور ایل ڈبلیو ایم سی کو مل کر صفائی و مرمت بحالی کا کام کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ایل ڈی اے ٹیموں کو مین بلیوارڈ سبزہ زار پر بقیا سڑک کی تعمیر کے کام کا پرپوزل بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا ٹیمیں مشینری فوری تعینات کریں، صفائی آپریشن یقینی بنائیں۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ ایل ڈی اے ٹیمیں سڑکوں پر عمارتی ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ سی ای او بابر صاحب دین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 30 سے زائد آپریشنل گاڑیاں، 2 سو سے زائد سینٹری ورکرز آپریشن کلین اپ میں حصہ لیں گی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، ایم ڈی واسا غفران احمد، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔

جواب دیں

Back to top button