کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت نکاسی آب و ٹریفک روانی کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت نکاسی آب و ٹریفک روانی کیلئے کوآرڈینیشن کمیٹی کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔

کمشنر لاہور کو بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ پی ایچ اے نے لاہور کی مزید 45پارکوں کی گراؤنڈ سطح کو گہرا کردیا ہے۔اب نزدیکی ایریاز سے بارشی پانی پارکس میں جمع ہوگا۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ واسا ٹیمز پارکس کو چیک کریں۔ایل ڈبلیو ایم سی کیجانب سے سڑکوں کے گرد شناخت کردہ عمارتی ملبہ کے 72پوائنٹس کو فوری کلیر کیا جائے۔سڑکوں کے کنارے پڑے عمارتی ملبہ کو متعلقہ ایجنسی ہی اٹھائیگی۔اس پر زیرو ٹالرنس رکھیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ واسا سڑکوں پر پانڈنگ کے خاتمے کیلیے انٹروینشنز فہرست کو ترجیح کی بنیاد پر ترتیب دے۔ٹریفک روانی کیلیے شہر کی روڈز سے غیر قانونی سائن بورڈ ہٹانے کیلئے آپریشن جاری ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ہدایت کی کہ پارکس میں بھی زیادہ دن تک پانی کھڑا نہ رہنے دیں۔پارکس ڈینگی مچھر کی آماجگاہ نہ بنیں۔صفائی کنٹینرز کو کسی پوائنٹ سے ختم نہ کیا جائے۔جگہ تبدیلی کریں۔تاکہ رواں ٹریفک کیلئے سڑک کلیر رہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ایل ڈی اے،ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ عمارتی ملبہ کو سڑکوں پر پھینکنے والوں کیخلاف کاروائی کریں۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سرکلر روڈ۔ریلوے اسٹیشن۔کلمہ چوک۔لبرٹی۔گورنر ہاوس۔برکت مارکیٹ کے گرد واسا انٹروینشنز فہرست تیار کرے۔عملی ٹریفک انجینیرنگ پلان کے تحت ہی شہر میں ٹریفک کو رواں رکھا جاسکتا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی جامع ترین انٹروینشنز کی واضح ہدایات کیمطابق عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔روڈ ڈیزائین تبدیلی۔پیچ ورک۔سائن۔ بورڈز۔ٹائر کلرز انسٹالیں شنز کے ذریعے ٹریفک روانی کو قائم کیا جائیگا۔اجلاس میں ڈی سی لاہور رافیعہ حیدر۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر۔ڈی جی پی ایچ اے طاہر وٹو۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین۔ ایم ڈی واسا غفران احمد۔ پی ایچ اے۔ٹیپا او پنجاب سیف سٹی اتھارٹی افسران نے شرکت کی

جواب دیں

Back to top button