کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لیسکو ہیڈ آفس کوئینز روڈ کا دورہ کیا۔چیف لیسکوانجینر شاہد حیدر نے کمشنر لاہور زید بن مقصود کو انسداد بجلی چوری کریک ڈاون۔بارش میں بجلی بندش و ترسیلی میکنزم کے بارے آگاہ کیا۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے لیسکو لوڈ ڈیٹا مینیجمنٹ پراجیکٹ سنٹر سے گرڈز مانیٹرنگ کا جائزہ لیااور لیسکو کسٹمر شکایات و ازالہ سنٹر کا دورہ کیا۔کمشنر لاہور کو آگاہ کیا گیا کہ بجلی چوری میں ملوث 8ملازمین کو گرفتار اور 98 کو معطل کیا گیا اور ساتھ انسداد بجلی چوری کریک ڈاون ستمبر 23تا 30 جون 24کے دوران 88999 ایف آئی آرز درج کرائی گئیں ہیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ انسداد بجلی چوری کیلئے لیسکو ٹیموں کو مکمل تعاون فراہم کررہی ہے۔






