لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے فرائض میں غفلت پر زونل آفیسر کو شوکاز جبکہ چیف سینٹری انسپکٹر کو معطل کر دیا ہے۔

شالیمار زون میں ناقص صفائی کے انتظامات پر کارروائی کی گئی۔زونل آفیسر شالیمار زون محمد جبار خان کو شرکاز نوٹس اور انکوائری کے حکم دے دیا گیا۔اس زون کے چیف سینٹری انسپکٹر کاشف جان سمیت دو سینٹری ورکرز عدنان اسلم اور اسلم بھٹی کو معطل کر دیا گیا ہے۔یہ احکامات جنرل منیجر ایچ آر اینڈ ایڈمن لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔






