کراچی (7 اگست): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کرپشن کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت اور نیب کے درمیان جامع تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سینئر ممبر بورڈ آف روینیو بقا اللہ انڑ، سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات بدر جمیل، چیف کنزرویٹر ریاض وگن نے شرکت کی جبکہ چیئرمین نیب کی معاونت ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض، ڈی جی سکھر فیاض قریشی، ڈی جی آپریشنز طارق بٹ اور دیگر نے کی۔ چیئرمین نیب نے وزیراعلیٰ کو صوبے سے متعلق جاری انکوائریوں اور تحقیقات میں ہونے والی اہم پیشرفت سے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ اور چیئرمین نیب نے موثر ہم آہنگی اور ٹھوس کاوشوں کے ساتھ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنے اٹل عزم کا اعادہ کیا۔ ڈی جی نیب کراچی جاوید اکبر ریاض نے وزیراعلیٰ کو ایک جامع بریفنگ پیش کی جس میں نیب، محکمہ جنگلات اور سندھ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کی گئی مشترکہ کاوشوں پر روشنی ڈالی گئی جس کے نتیجے میں محکمہ جنگلات کی طرف سے جاری کردہ تمام زرعی جنگلات کی لیز کی منسوخی، ریزروڈ فارسٹ لینڈ کے 98 فیصد کی میوٹیشن، تجاوزات کا خاتمہ، غیر مجاز اور غیر قانونی الاٹمنٹ کی نمایاں حد تک منسوخی اور سروے آف پاکستان کے ذریعہ 75 فیصد سے زیادہ جنگلات کی حد بندی کر دی گئیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ 1.8 ملین ایکڑ سے زیادہ رقبے پر پھیلے ہوئے جنگلاتی علاقے کو 3.6 ٹریلین روپے کی مالیت/قیمت کے ساتھ کامیابی کے ساتھ بحال/حاصل کیا گیا ہے اور اس کی اصل ملکیت بھی بحال کرکے بتادی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین نیب نے جنگلات سے متعلق بقیہ چند معمولی مسائل آئندہ تین ماہ میں حل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ اور چیئرمین نیب نے نیب کے ڈی جیز فیاض احمد قریشی، ڈی جی نیب سکھر، جاوید اکبر ریاض، ڈی جی نیب کراچی، سیکریٹری جنگلات بدر جمیل میندھرو، سیکریٹری ایل یو قمر رضا بلوچ، چیف کنزرویٹر ریاض وگن انکی ٹیم کے ممبران قیمتی سرکاری اراضی کی واگزار کرانے پر خدمات کو سراہا۔ اجلاس میں نیب اور سندھ حکومت کی جانب سے ریاست کیلئے انکی شاندار خدمات کے اعتراف میں سول ایوارڈز کیلئے مستحق افسران کو نامزد کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ اجلاس کے اختتام پر قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ سندھ کو جنگلات کی زمین کے تازہ ترین اور درست ریونیو ریکارڈ کی نقول پیش کیں جوکہ حال ہی میں نیب اور حکومت سندھ کے متعلقہ محکموں کی مشترکہ کوششوں سے زمین کی کامیاب واگزار کے بعد مرتب اور درست کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ اور چیئرمین نیب نے بدعنوانی سے نمٹنے اور پورے بورڈ میں احتساب کو یقینی بنانے کیلئے مضبوط باہمی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔
Read Next
17 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کےلئے انقلابی اقدام،سکولوں میں اب چہرے کی شناخت سے حاضری لگے اور ترقی ہوگی
22 گھنٹے ago
*چیف سیکریٹری سندھ کی صدارت میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی میٹنگ*
2 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے درمیان اہم اتفاق*
3 دن ago
مون سون کے دوران انسانی جانوں کا تحفظ اور عوام کو بلا تعطل بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلٰی سندھ
5 دن ago
*حکومت سندھ اور آغا خان یونیوسٹی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط*
Related Articles
نئے بلدیاتی قوانین میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق متعدد اہم تجاویز شامل ہیں،سید ناصر حسین شاہ
5 دن ago
*وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا جدید تین صوبائی ڈیٹا سینٹر کے قیام کا حکم، جامع منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت*
6 دن ago
وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا اجلاس،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کے لئے 15 روز کی مہلت
6 دن ago


