ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ لاہور لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں تین روزہ "محفوظ بسنت” فیسٹیول کا شاندار اور کامیاب انعقاد کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ اس میگا ایونٹ میں نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ بین الاقوامی اور قومی مہمانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی اور لاہور کی روایتی زندہ دلی اور مہمان نوازی کا لطف اٹھایا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ذاتی نگرانی اور سخت مانیٹرنگ کی بدولت پورا تہوار انتہائی پرامن اور محفوظ رہا، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کی فیلڈ ٹیموں نے دن رات کام کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ اس فیسٹیول کا مقصد ثقافت کی بحالی کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لیے معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا، جس میں مریم نواز شریف کے تعاون سے مکمل کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ غیر ملکی مہمانوں کی آمد سے دنیا بھر میں پاکستان کا امن پسند اور ثقافت دوست چہرہ سامنے آیا ہے۔ فیسٹیول کے اختتام پر ڈی سی لاہور نے فوری طور پر شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو معمول پر لانے کی ہدایات جاری کیں، جبکہ انہوں نے تمام ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئندہ کے لیے اس کامیاب ماڈل کی روشنی میں مزید بہتر حکمت عملی تیار کی جائے گی تاکہ سیاحت اور سرمایہ کاری کے مزید راستے کھل سکیں۔ لاہور نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ یہ شہر امن، محبت اور ثقافتی ورثے کا حقیقی گہوارہ ہے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ ریگولیشن کا مصطفٰی ٹاؤن میں جھگیوں اور مویشیوں کے خلاف کامیاب آپریشن،جوڑے پل،برکی روڈ، ہربنس پورہ تجاوزات کا صفایا
3 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا نشتر زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،5 مسمار، تین سربمہر
1 دن ago
یومِ دفاع پاکستان کی مناسبت سےلاہور ٹاؤن ہال میں پروقار اور پرعظمت تقریب کا انعقاد
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف داتا گنج بخش زون میں آپریشن،3 جزوی مسمار، تین سربمہر
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقبال زون میں آپریشن،دو مسمار
Related Articles
"بسنت پورٹل 2027” کے ذریعے رجسٹریشن کا عمل 5 ستمبر سے شروع کیا جا رہا ہے،ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کا شاہ عالمی اور اردو بازار میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ،تاجر رہنماؤں سے ملاقات
5 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور کے شعبہ پلاننگ کا شالیمار زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،تین مکمل،چار جزوی طور پر مسمار،3 سربمہر
6 دن ago
ضلعی انتظامیہ اوربلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا ملتان روڈ پر آپریشن کارپوریشن کی قیمتی سرکاری اراضی واگزار
1 ہفتہ ago


