وزیراعلٰی مریم نوازشریف کاستھرا پنجاب کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوگیا-عید الاضحٰی کے موقع پرمختصر وقت میں بہترین صفائی کا ریکارڈقائم ہو گیا،ہر چھوٹے بڑے شہر میں عوام بروقت صفائی دیکھ کر نہال ہوگئے اور وزیراعلٰی مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم کو سراہتے رہے-وزیراعلی مریم نوازشریف نے صفائی پر اطمینان کااظہار کیا-یہ امر قابل ذکر ہے کہ وزیراعلی مریم نوازشریف عید،عید کے دوسرے اور تیسرے روز بھی صفائی انتظامات کی ذاتی طورپر بھرپور مانیٹرنگ میں مصروف رہیں – وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے صوبہ بھر سے صفائی ستھرائی کے انتظامات پر مثبت ردعمل ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو شاباش دی-ہر ڈویژن میں کمشنر، ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر او ر ہر تحصیل میں اسسٹنٹ کمشنر صفائی انتظامات کے لئے خود فیلڈ میں نکل آئے-کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے گھر گھر جا کر چیکنگ کی اور عوام سے فیڈ بیک لیا -پہلی مرتبہ پنجاب کے 10ریجن،41اضلاع اور146 تحصیلوں میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن کیا گیا، پنجاب سیف سٹی اتھارٹی میں قائم مرکزی کنٹرول روم سے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی گئی، پہلی مرتبہ کولیکشن پوائنٹ بنا کر ہر گھر کے باہر سے ڈسپوزیبل تھیلوں میں موجود آلائشیں اٹھانے کا انتظامات کیاگیا-وزیر اعلٰی مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب میں کلین اپ آپریشن عید کے تینوں روز جاری رہا-لاہور میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے تخمینے سے زائد یعنی 100فیصد سے زائد آلائشیں اکٹھی کر کے بروقت تلف کرنے کا بہترین انتظام کیا-رپورٹ کے مطابق عید کے پہلے روز ایک لاکھ11ہزار 121ٹن،دوسرے ایک لاکھ 12ہزار 161ٹن اور عید کے تیسرے روز 10ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھا کر تلف کی گئیں -لاہور سے 71 ہزار 431 ٹن، بہاولپور سے 31 ہزار 228 ٹن، ڈی جی خان سے 14 ہزار 329 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں -فیصل آباد سے 36 ہزار 267 ٹن، گجرانوالہ سے 21 ہزار 422، سیالکوٹ سے 13 ہزار 528، ملتان سے 29 ہزار 20 ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں -راولپنڈی سے 22 ہزار 342، ساہیوال سے 15 ہزار 299 اور سرگودھا سے 25 ہزار 727 ٹن آلائشیں اور گندگی اٹھائی گئی – سڑکیں، گلیاں اور راستے دھونے، فینائل اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی جاری ہے-ایک لاکھ 43 ہزار 429 لیٹر فینائل، 30 ہزار 563 لیٹر عرق گلاب استعمال ہوا، 29 لاکھ 87 ہزار 268 کلوگرام چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا -موصول ہونے والی 10 ہزار چار 681 شکایات میں سے 9 ہزار 901 شکایات حل کر دی گئیں -پنجاب حکومت نے عید قربان پر ایک کروڑ 19 لاکھ 71 ہزار سے زائد مفت بیگز تقسیم کئے -ایک ہزار 684 قربان گاہیں، 816 ڈمپ سائیٹس، 3970 یونین کونسل کیمپس لگائے گئے -بعض علاقوں میں تخمینے سے زیادہ اور بعض میں تخمینے سے کم آلائشیں تھیں -وزیراعلٰی مریم نوازشریف نے کہاکہ عوام کی خدمت کے معیار پر پورا اترنے پر تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں، ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں – الحمدللہ عوام کی خدمت کی روایت کا ایک اور سنگ میل عبور ہوا-
Read Next
2 گھنٹے ago
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کا سول ڈیفنس ہیڈکوارٹر کا دورہ
1 دن ago
ستھراپنجاب میں کام نہ کرنے والوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے،مریم نواز کی ایس او پیز تشکیل دینے کی ہدایت
2 دن ago
CM Punjab orders improved cleanliness across housing societies, commercial areas in Punjab
3 دن ago
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی مون سون کے فوراً بعد ہر شہر میں خستہ حال عمارتوں کے سروے کی ہدایت
3 دن ago
پنجاب حکومت نے 35 تحصیلوں میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ڈرنکنگ واٹر بوتل پر چارجز لگانے کی ابتدائی تجویز مستر دکر دی
4 دن ago
پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات کیلئے 12 ارب 52 کروڑ کے فنڈز،900یوسی سیکرٹریز کی بھرتیوں،پیدائش و اموات رولز،سینی ٹیشن فیس محکمہ ایکسائز کے ذریعے وصول کرنے کی منظوری دے دی
4 دن ago
CM Maryam Nawaz Meets JICA President Dr Akihiko Tanaka; Agrees to Expand Cooperation in Public Welfare Sectors
5 دن ago


