وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے موسلا دھار بارش کے بعد گجرات کا ہنگامی دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ صوبائی وزیر نے کالرہ اور جناح ڈسپوزل اسٹیشنز سمیت لوراں چوک کا دورہ کیا اور فیلڈ میں جاری نکاسی آب کے اقدامات کا معائنہ کیا۔ ڈی سی گجرات نورالعین،ڈی پی او فیصل شہزاد، ایم ڈی واسا کاشان بٹ نے صوبائی وزیر کو انتظامی اقدامات اور نکاسی آب کی صورتحال پر بریفنگ دی۔ رواں مون سون میں ریکارڈ بارش کے باعجود واسا گجرات نے اہم پوائنٹس کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کیا۔اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے بروقت نکاسی آب کے جاری منصوبوں بارے استفسار کیا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اتنی بارش سے دنوں تک پانی کی نکاسی مشکل ہوتی تھی ۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت منصوبوں کی بروقت تکمیل سے عوامی سہولت ہوئی ہے۔ راولپنڈی، جہلم،گجرات اور وزیر آباد میں مسلسل بارشوں کے باعث نکاسی آب میں درپیش مشکلات کو دور کیا گیا۔ بلال یاسین نے واضح کیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب روزانہ کی بنیاد پر واسا کے منصوبوں اور نکاسی آب سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیتی ہیں۔ بروقت نکاسی کیلئے جلد میگا منصوبوں کو عملی شکل دی جائے گی۔
Read Next
3 دن ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
4 دن ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
5 دن ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
5 دن ago
روڈا کا غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیخلاف آپریشن،القیوم گارڈن،الخالق آرچڈ،الجنت ریزیڈنشیا سمیت 30 پراپرٹی ڈیلرز کے دفاتر سیل
5 دن ago






