لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کی رہائشی سکیم”ایل ڈی اے سٹی” میں پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے” پلانٹ اے ٹری فار پاکستان” مہم جاری ہے۔سکیم میں "اٹلس ہنڈا” کے تعاون سے ایک ہزار پودے لگائے گئے ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور جنرل مینجر اٹلس ہنڈا ضیاء الحسن خان نے ہنزہ روڈ گرین بیلٹ پر پودے لگائے۔ڈی جی ایل ڈی اے اور جی ایم اٹلس ہنڈا نے ایف بلاک پارک میں بھی پودے لگائے۔اٹلس ہنڈا ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں 12 ہزار میواکی پودے بھی لگائے گا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے کہاہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایات پر ایل ڈی اے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے دو لاکھ پودے لگا رہا ہے۔”پلانٹ اے ٹری فار پاکستان” مہم کے تحت ایل ڈی اے ابھی تک چالیس ہزار پودے لگا چکا ہے ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کو لیو ایبل سٹی بنانے کے لیے جامع اقدامات کر رہے ہیں۔ ایل ڈی اے کی رہائشی سکیموں میں بھی شجرکاری کی خصوصی مہم جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے تمام شہریوں کو مل کر اقدامات کرنے چاہییے۔ایل ڈی اے پرائیویٹ سیکٹر کو ماحول دوست اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دے رہا ہے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈی جی یوپی، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر انوائرمنٹ،ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی حفیظ اللہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر عثمان نذر نے شرکت کی۔
بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے جناح سیکٹر کے مختلف بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔