خیبر پختونخوا سٹیز امپرومنٹ پروجیکٹ ( KPCIP) نے ایبٹ آباد میں پینے کے صاف پانی کے آٹھ ارب روپے کے میگا پروجیکٹ کا آغاز کر دیا۔
ایبٹ آباد میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک بڑے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ آٹھ سے دس ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا اور اس کا مقصد شہریوں کو معیاری اور صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی ہے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر
اس پروجیکٹ کے تحت ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں جدید واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس نصب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، پرانی اور زنگ آلود پائپ لائنز کی جگہ نئی اور معیاری پائپ لائنز بچھائی جائیں گی تاکہ پانی کی سپلائی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔پروجیکٹ ڈائریکٹر ظفر علی شاہ






