گلگت میں ای آفس کا افتتاح، تمام کام آن لائن اور آسان

ڈپٹی اکاؤنٹنٹ جنرل (DAG) علی محمد اسلم نے گلگت میں ای آفس (E-Office) سسٹم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں محکمہ کے افسران اور عملہ شریک ہوا۔ اس موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ای آفس کے نفاذ کے بعد سرکاری امور جدید تقاضوں کے مطابق مکمل طور پر آن لائن انجام دیے جائیں گے۔ اس نظام کے ذریعے فائلوں کی ترسیل، منظوری اور ریکارڈ کی دیکھ بھال آسان، تیز اور شفاف ہوگی۔افتتاح کے موقع پر شرکاء نے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے عوامی سہولت اور دفتری کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی

جواب دیں

Back to top button