ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں شہر میں زیر تعمیر املاک سے تعمیراتی میٹریل اور ملبہ ہٹانے کے لیے خصوصی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ شہر میں کسی بھی نجی و سرکاری جگہ پر تعمیراتی میٹریل و ملبہ ایس او پیز کے بغیر نہ پڑا ہوں۔ ایل ڈی اے، ایم سی ایل سمیت تمام ایجنسیز سڑکوں پر پڑے ملبے و تعمیراتی میٹریل رکھتے والوں کے خلاف کارروائی کریں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ گرین بیلٹس، سروس روڈ و بلڈنگ لائن سے باہر تعمیراتی میٹریل رکھنے پر پراپرٹی سیل، سخت کارروائی کی جائے گی۔ ایل ڈی اے، ایم سی ایل، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی تمام ایجنسیز مل کر کام کریں گی۔
تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے اپنے ایریاز میں ورکنگ کے زمہ دار ہونگے۔ایل ڈی اے سکیموں میں بنائی گئی تجاوزات کے خلاف آپریشن میں تیزی لائی جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے مزید کہا کہ ایل ڈی اے کی پراپرٹیز کو جیو ٹیگ کرکے بورڈز لگائے جائیں گے۔ ایل ڈی اے ایونیو ون، جوبلی ٹاؤن، موہلنوال، سبزہ زار، جوہر ٹاؤن سمیت دیگر سکیموں میں خصوصی آپریشن کیا جائے۔ انتظامی امور بہتر بنانے کے لیے صوبائی دارالحکومت میں کام کرنے والی تمام ایجنسیز سے کوارڈینیشن بہتر بنانا ہو گی۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور کو ایل ڈی اے کے مختلف امور کی ورکنگ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس بخاری، ایڈیشنل ڈی جیز، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلانر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں چیف آئی ٹی افیسر، ڈائریکٹر فنانس، ریونیو ، انفورسمنٹ، ایل اے سی، آکشن ، انوائرمنٹ ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔