*غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایکشن تیزکیا جائے، کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم میں بھی تیزی لائی جائے۔ڈی جی ایل ڈی اے کی ہدایت*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے ریونیو جنریشن بارے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام ونگز کی ریونیو جنریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی

کہ ایل ڈی اے رواں مالی سال کی پہلی آکشن آئندہ ماہ ستمبر میں کرے گا۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے دونوں چیف ٹاؤن پلانرز کو غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف ایکشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف ریکوری مہم میں بھی تیزی لائی جائے،افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں، انفورسمنٹ بہتر ہونے سے بہتر نتائج آئیں گے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ افسران کارکردگی بہتر بنائیں، بہتر پلاننگ کے ساتھ عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ریونیو اہداف کے حصول بارے لائحہ عمل پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈائریکٹر فنانس کو ریونیو جنریشن بارے رپورٹ باقاعدگی سے پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں چیف ٹاؤن پلانرز، چیفف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر ڈی جی ہیڈ کوارٹر، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی، ڈائریکٹر فنانس، ریونیو، ٹاؤن پلاننگ اور ہاؤسنگ کے افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button