وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ پراجیکٹس کو بروقت مکمل کرنے کا حکم دے دیاہے -وزیراعلی مریم نواز شریف نے خصوصی اجلاس میں میانوالی میں مریم نواز میڈیکل کالج اینڈ ٹیچنگ ہسپتال کے قیام کی منظوری دے دی-ڈیرہ غازی خان میں کلثوم نوازکینسر ہسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے – گوجرانوالہ میں 268بیڈ کانوازشریف مریم نوازانسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی بنایا جائے گا-لیہ میں میڈیکل کالج پراجیکٹ پررپورٹ پیش کی گئی-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مختلف شہروں کے ہیلتھ پراجیکٹس کی جلد از جلد تکمیل کے لئے ضروری اقدامات کا حکم دے دیا-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدا رت اجلاس میں ہیلتھ پراجیکٹس پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ،انسٹی ٹیوف آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈریسرچ سینٹر،سرگودھا کارڈیالوجی پراجیکٹس کاجائزہ لیا گیا- بریفنگ میں بتایا گیاکہ نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں انفکشن،ڈیزیز،پلاسٹ سرجری،جینیٹک،سرجیکل،آرتھوپیڈک انسٹی ٹیوٹ بنیں گے -نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں چلڈرن ہسپتال ٹواورانسٹی ٹیوٹ آف اپتھلمالوجی بنیں گے -نوازشریف میڈیکل ڈسٹرکٹ میں الشفاء آئی ٹرسٹ ہسپتال اور100بیڈ کا جنرل ہسپتال بھی بنایا جائے گا-

جواب دیں

Back to top button