الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وسیع پیمانے پرتقرریاں و تبادلے

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وسیع پیمانے پرتقرریاں و تبادلے کئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سعید گل کو صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا تعینات کر دیا گیا ہےجبکہ صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا شمشاد خان کو ای سی پی میں بطور ڈی جی ٹریننگ تقرری کی گئی ہے۔علی اصغر سیال کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر الیکشنز سندھ تعینات کیا گیا ہے جبکہ نذرعباس کو جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر ایڈمن سندھ تعینات کیا گیا ہے۔علاقائی الیکشن کمشنر رخشاں نعیم احمد کو ڈائریکٹر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان کے عہدے پر تقرری دے دی گئی ہے اور سمیع اللّٰہ کاکڑ کو علاقائی الیکشن کمشنر رخشاں تعینات کر دیا گیا ہے۔گوہر رحمٰن کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نوشکی تعینات کر دیا گیا ہے اور آصفہ خورشید کو انتظامی بنیاد پر الیکشن آفیسر مری تعینات کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button