شالیمار زون تجاوزات کے خلاف آپریشن، پانچ ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا ایک لاکھ50 ہزار جرمانہ پانچ عدد دکانیں سربمہر

لاہور (سٹی رپورٹر ) ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن موسیٰ رضا چیف آفیسر علی عباس بخاری کی ہدایت پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری پانچ ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا ایک لاکھ50 ہزار جرمانہ پانچ عدد دکانیں سیل کر دیں گئیں دن رات فالو اپ جاری بتایا گیا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں مشکلات کی شکایات پر ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن موسیٰ رضا کے احکامات کی روشنی میں چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن علی عباس بخاری کی طرف سے واضع ہدایات پر زونل آفیسر ریگولیشن  پارس زبیر کی زیرسرپرستی میں انفورسمنٹ انسپکٹر محمد اکرم۔ جاوید اقبال۔شیرازاعوان آور شاہ نواز خان نے شالامار زون کی اہم شاہراہوں پرتجاوزات کے خلاف آپریشن کیا دوران آپریشن پانچ ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گیا تجاوزات مافیا کوڈیڑھ لاکھ روپے کا جرمانہ کیا گیا جبکہ رولز کی خلاف ورزی پر پانچ عدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا ہے انتظامیہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے حوالے سے ابھی بھی فالواپ جاری ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button