اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت،حقوق کی فراہمی،تزئین و آرائش دیگر درپیش مسائل کے حل کے لئے وسیع تر اقدامات کئے جا رہے ہیں، صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ

صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی متروکہ وقف املاک بورڈ کے ہمراہ اقلیتوں کی مذہبی عبادت گاہوں کی حفاظت،اقلیتوں کے حقوق کی فراہمی،تزئین و آرائش اور دیگر درپیش مسائل کے حل کے لیے وسیع تر اقدامات کر رہی ہے۔بین المذاہب ہم آہنگی اور مساوات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی (PSGPC)کے ممبران کے اجلاس کے دوران کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر،ڈپٹی پردھان سردا ر مہیش سنگھ،سیکرٹری جنر ل ستونت کور،ممبر سردار ممپال سنگھ،ڈپٹی سیکرٹری عبداللہ اویس،ASO عاصم چوہدری سمیت بورڈ کے زیر انتظام گورو دواروں کے گرنتھی، کیئر ٹیکرز و دیگراسٹاف نے شرکت کی۔ تمام شرکاء نے فردا فردا گورو دواروں میں تزئین آرائش،انتظامی و دیگر درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر پردھان PSGPCنے جلد از جلد ازالہ کیا جانے کی یقین دہانی کروائی۔ ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر نے کہا شرائنز برانچ اقلیتوں کو یکساں حقوق فراہمی کرنے عبادت گاہوں کی سیکورٹی کے لیے ہر ممکن اقدام کررہی ہے۔تما م گورودوارہ اسٹاف و گرنتھی صاحبان کی طرف سے دی جانے والی سفارشات پر جلد از جلد عملدآمد کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button