وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کراچی میگا پروجیکٹ کے تحت جاری کورنگی کازوے کا دورہ

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان، صدر ضلع کورنگی جانی میمن، ٹاون چئیرمین کورنگی محمد نعیم شیخ، شرجیل رضوانی، شیراز وحید، احمد رضا و دیگر بھی موجود تھے۔سعید غنی نے کورنگی کاز وے پر جاری پل کی تعمیر کا جائزہ لیا۔وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کا کراچی میگا پروجیکٹ کے تحت جاری کورنگی کازوے کا دورہ۔سعید غنی کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی فاروق اعوان، صدر ضلع کورنگی جانی میمن، ٹاون چئیرمین کورنگی محمد نعیم شیخ، شرجیل رضوانی، شیراز وحید، احمد رضا و دیگر بھی موجود۔

سعید غنی نے کورنگی کاز وے پر جاری پل کی تعمیر کا جائزہ لیا۔سعید غنی کو پروجیکٹ ڈائریکٹر طارق مغل نے کاز وے کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دی۔

کورنگی ندی پر جاری پل کی تعمیر کا کام دن رات بلا تعطل جاری ہے۔ سعید غنی

یکم جنوری 2025 تک پل کی تعمیر مکمل کرکے یہ عوام کے لئے کھول دیا جائے گا ۔ سعید غنی 

اس پل کی تعمیر سے کورنگی، لانڈھی اور ملیر کی عوام کو آسان سفری سہولت ملے گی ۔ سعید غنی 

برساتوں میں کورنگی ندی زیر آب آنے سے ٹریفک کی سنگین مسائل پیدا ہوجاتے تھے، جس کے پیش نظر اس پل کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کا آغاز کروایا ہے ۔ سعید غنی 

پاکستان پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت بلاتفریق عوامی فلاح کے منصوبوں کو مکمل کررہی ہے۔ سعید غنی 

بعدازاں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے ٹاون چئیرمین کورنگی کی جانب سے جاری کلین اینڈ گرین کورنگی مہم میں ناریل کا پودہ لگایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button