اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ترمیمی بل لے آئے

ترمیمی بل وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسمبلی میں جمع کرا دیا جو کل کے اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ بھی بنا دیا گیا ہے ۔لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترمیم اور یونین کونسلز کی تعداد بڑھنے پہ از سر نو حلقہ بندیاں ہوں گی ۔جس کے باعث اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پانچویں مرتبہ ملتوی ہو جائیں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے آخری شیڈول کے مطابق پولنگ 9 اکتوبر ہو گی۔اس سے قبل29 ستمبر پولنگ کو نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ سینیٹر سید محسن رضا نقوی، وزیر داخلہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ، 2015 [اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل، 2024] میں مزید ترمیم کرنے کا بل پیش کریں گے، جیسا کہ قائمہ کمیٹی نے رپورٹ کیا ہے، ایک ہی وقت میں غور کیا جائے،سینیٹر سید محسن رضا نقوی، وزیر داخلہ نے تحریک پیش کی کہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ، 2015 میں مزید ترمیم کا بل [اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل، 2024] منظور کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button