وفاقی محتسب کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس میں سیمینارکا انعقاد،تاجر برادری کے لئے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔

لاہور میں وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی کی ہدایت پروفاقی محتسب ریجنل آفس لاہور کی جانب سے لاہور چیمبر آف کامرس میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ ٹیم کی قیادت محمد اشفاق احمد ، ڈائریکٹر جنرل کو آرڈینیشن اسلام آباد نے کی ۔آگاہی سیمینار میں طارق محمود اسوسی ایٹ ائڈوائزر وفاقی محتسب لاہور ، صدرچیمبر آف کامرس ، تاجر برادری اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ سیمینار میں ڈی جی وفاقی محتسب نے شرکاء کو وفاقی محتسب کے ادارے کا مقصد اور کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیمینار کے شرکاء نے وفاقی محتسب کی کارکردگی اور اقدامات کو سراہا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس کاشف انور نے وفاقی محتسب کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور خواہش ظاہر کی کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں وفاقی محتسب کا فرنٹ ڈیسک قائم کیا جائے تاکہ تا جر برادری اس سے استفادہ حاصل کر سکے۔بعد ازاں ڈی جی وفاقی محتسب نے سیمینار کے شرکاء اور تاجر برادری کے سوالات کے جواب دئے اور ان کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی محتسب کے دروازے تاجر برادری کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔سیمینار کے اختتام پر وفاقی محتسب کی ٹیم اور صدر لاہور چیمبر آف کامرس کے مابین شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔

جواب دیں

Back to top button