وزیر ہاؤسنگ ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین کی زیر صدارت واسا پنجاب کی کارکردگی بارے اجلاس ہوا،واسا لاہور، گوجرانوالا ،فیصل آباد ، راولپنڈی اور ملتان میں جاری اسکیموں اور مقررہ اہداف بارے آگاہ کیا گیا،گزشتہ 10 سالوں میں زیادہ سے زیادہ ریکارڈ کی گئی بارشوں کا جائزہ لیا گیا اور نکاسی آب جلد ممکن بنانے بارے مزید سفارشات طلب کی گئیں، صوبائی وزیر بلال یاسین نے تمام واساز کو مون سون سیزن سے قبل تیاریوں کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی،ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ، بجلی تقسیم کار اور صفائی کمپنیوں سے کوآرڈی نیشن اور شکایات سنٹرز کو فعال رکھا جائے،علاوہ ازیں واسا لاہور کو اندرون شہر سمیت تمام ڈرینز کی ڈی سلٹنگ مہم فوری شروع کرنے کی ہدایت کی گئی، گرمی کی شدت کے پیش نظر واسا حکام پانی کے اوقات کار میں اضافہ یقینی بنائیں، راولپنڈی میں پانی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھانے کیلئے تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ چہان ڈیم کی تعمیر سے صورتحال میں واضح بہتری آئے گی، واسا کا دائرہ کار مزید اضلاع تک پھیلانے اور کپیسٹی بلڈنگ بارے تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں،اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل عمر فاروق ، ڈی ایم ڈی واسا لاہور اور چیف انجینئرز بھی شریک تھے۔
Read Next
2 دن ago
*تمام رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش سستے داموں میں وافر اور بآسانی دستیاب ہیں۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ*
3 دن ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کا ملتان کا دورہ، ناقص سیفٹی انتظامات،سیفٹی آفیسر معطل
4 دن ago
*ورلڈ اربن فورم پر مئی میں عالمی سطح پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین*
6 دن ago
*صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بلال یاسین سے ڈی جی پھاٹا سکندر ذیشان کی ملاقات*
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی کے لیے محکمہ ہاؤسنگ نے جدید مانیٹرنگ نظام متعارف کرا دیا
Related Articles
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا طویل دورہ، ڈی سی آفس گجرات میں امن عامہ سے متعلق اجلاس کی صدارت*
1 ہفتہ ago
پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ممبران کو پلاٹس کی فراہمی کے عمل کو تیز کرنے کیلئے اہم اقدامات
2 ہفتے ago




