*ڈی جی ایل ڈی اے کا نرسری سٹاپ پیکو روڈ،جوہر ٹاؤن،پائن ایونیو اور اڈا پلاٹ کا دورہ، تجاوزات و تعمیراتی ملبہ ہٹانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔*

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے نرسری سٹاپ پیکو روڈ،جوہر ٹاؤن،پائن ایونیو اور اڈا پلاٹ کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے تجاوزات و تعمیراتی ملبہ ہٹانے کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرارسعید اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ

نرسری سٹاپ تا چاندی چوک نالے کے اطراف سے تجاوزات ہٹاکر پودے لگائے گئے ہیں۔اڈا پلاٹ کے اطراف پارکنگ ایریا اور گرین بیلٹ پر کام جاری ہے۔ آپریشن کے بعد املاک مالکان اپنی تعمیرات بلڈنگ لائن کے اندر رہ کر بنا رہے ہیں۔ ڈجی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ تجاوزات ہٹانے سے سروس روڈ کشادہ ہوئی ہے،ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹریفک روانی بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے اڈا پلاٹ اور پائن ایونیو کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے اڈا پلاٹ کے اطراف گرین بیلٹ اور واگزار کروائے گئے پارکنگ ایریا پر جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق نے واگزار کروائے گئے ایریا سے ملبہ ہٹانے اور پارکنگ ایریا ڈویلپ کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔بعدازاں ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے جوہر ٹاؤن کے مختلف بلاکس میں تعمیراتی میٹریل ہٹانے اور زیر تعمیر املاک کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

Back to top button