وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چین کی وہیکل کمپنی چونگ اوئنگ سی آر آر سی ہینگ ٹونگ کے چیئرمین لیو جونہوا کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی،جس میں گرین ٹرانسپورٹ سسٹم پراجیکٹ کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا۔پنجاب بھر میں پانچ ہزار الیکٹرک بسیں چلانے کے پراجیکٹ کا جائزہ لیاگیا۔پہلے مرحلے میں ایک ہزارالیکٹرک بسوں سے پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔پانچ سال میں بڑے شہروں میں ”اینڈ ٹو اینڈ“گرین ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے الیکٹر ک وہیکلز کی مینوفیکچرنگ کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔پنجاب میں الیکٹرک ٹو وہیلر،تھری وہیلر کی مینوفیکچرنگ کیلئے تمام تر سہولتوں اورتعاون پر اتفاق کیاگیا۔چینی وفد نے ای ٹرانسپورٹ کے لئے یونیفائیڈ چارجنگ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا۔بس سٹاپ پرمنی شاپنگ مال کے ماڈل پر غورکیاگیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے چینی کنسورشیم سے جامع ٹرانسپورٹ سسٹم پلان طلب کرلیا۔وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ چین ہر شعبہ ہائے زندگی میں لیڈ کررہا ہے،تعاون اورمہارت سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔بڑے شہروں کے عوام کے لئے مکمل گرین ٹرانسپورٹ سسٹم چاہتے ہیں۔ٹریفک جام بہت بڑا مسئلہ ہے،ماحولیاتی آلودگی بھی بڑھ رہی ہے۔لوگ تیزی سے الیکٹر ک وہیکل کی طرف راغب ہورہے ہیں۔چین کی مہارتوں سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔لاہور میں چینی ٹرانسپورٹ کمپنیز کو خوش آمدید کہیں گے اوربھرپور معاونت کی جائے گی۔پنجاب میں بلٹ ٹرین،میٹروبسیں اورہر ضلع میں الیکٹر ک بسیں چلانا چاہتے ہیں۔شہبازشریف نے اورنج لائن اورمیٹروبس سسٹم کا میابی سے لانچ کیا۔لاہور کے بہت سے ایریاز میں ٹرانسپورٹ سسٹم کی ضرورت ہے۔پنجاب کے ٹرانسپورٹ سسٹم کو مکمل طورپر ری ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں۔ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر،بس سٹاپ اورچارجنگ سسٹم اوردیگر سہولتیں چاہتے ہیں۔چین جیسے ملک سے دوستی خوش بختی کے مترادف ہے۔ لیو جونہوا چیئرمین ہینگ ٹونگ نے کہا کہ لاہور باغوں کا خوبصورت شہر ہے،موسم بہت اچھا لگا۔جیانگ زنگیو اوورسیزپراجیکٹ مینجر ہینگ ٹونگ وہیکل کمپنی نے کہا کہ وزیراعلی مریم نوازشریف کو عوام کی خدمت میں مصروف دیکھ کرخوشی محسوس کرتے ہیں۔ وفد میں ہوانگ جمن، جیان زنگیو،زو زینگ، راؤ منگھوا، مسز زانگ، چینگ کیانگ، شہریار ارشد چشتی، فیصل احمد صدیقی، خرم مرزا، شہریار حسن، فیصل شجاع اور انور سعید شامل تھے جبکہ سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان سیکرٹری فنانس مجاہد شیر دل، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری امپلیمنٹشن دانش افضال اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Read Next
3 دن ago
حکومت پنجاب نے 69 افسروں کی پروموشن کا فیصلہ کردیا
3 دن ago
مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،کی پرفارمنس انڈیکٹرکے مطابق راولپنڈی ڈویژن کی کارکردگی کی جائزہ رپورٹ پیش،اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سرگودھا اور راولپنڈی کے کمشنرز کو شاباش
4 دن ago
صوبہ پنجاب میں 10 ڈویژن اور41 اضلاع و تحصیلوں کی تعداد و ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کاطویل ترین80نکاتی ایجنڈے پر مشتمل21 واں اجلاس،اہم فیصلے
5 دن ago
مریم نواز شریف کا پنجاب میں ایک ہفتے میں تجاوزات ختم کرنے کا ہدف، ڈپٹی کمشنرز کو کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن اوربہتر سسٹم ڈیزائن کرنے کا ٹارگٹ
Related Articles
وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کا صوبہ میں جاری ویکسینیشن مہم کے دوران پولیو ٹیموں کا تحفظ یقینی بنانے کا حکم
6 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ چین مکمل، وطن واپسی،ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اورچین کے دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا
1 ہفتہ ago
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا چین میں صوبائی شہر گوانگ ژو کا دورہ کیا، گوانگ ژو وائس گورنر زینگ گوزی سے ملاقات
1 ہفتہ ago