چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنرز کانفرنس کا انعقادہوا۔
دیگر اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز بزریعہ ویڈیو لنک کانفرنس میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر کمشنرز اور تمام ڈپٹی کمشنرز نے اپنے متعلقہ اضلاع میں اداروں کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت سمیت امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اس کانفرنس میں گڈ گورننس کی بحالی، حکومتی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، امن و امان کے قیام اور عوام کو فوری ریلیف بہم پہنچانے کیلئے مقامی انتظامیہ کے کردار کو مزید موثر بنانے سمیت متعدد امور پر تفصیلی غور خوض کیا گیا۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری ابرار احمد مرزا نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور عوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے انتظامی آفیسران کا کردار اہم ہے، تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اپنے زیر اختیار اضلاع میں عوام کے جان و مال کو تحفظ کو یقینی بنانے سمیت سروس ڈلیوری کے نظام کو بہتر بنانے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ اشتراک کو مضبوط بنانے اور مانیٹرینگ کے نظام کو موثر بنانے کیلئے ٹھوس اقدانات اٹھائیں۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آفیسرز/آفیشلز کی بھرپور حوصلہ افرائی کیلئے حسن کارکردگی کے سرٹیفیکیٹ سے نوازا جائے۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کی ماہانہ بنیادوں پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائیگا اور اس حوالے سے جزا و سزا کا موثر نظام قائم کیا جائیگا، تمام ڈپٹی کمشنرز کانفرنس میں لئے گئے فیصلوں پر عملدر آمد کیلئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اشتراک کو فروغ دیں اور امن و امان کی بہتری سمیت عوامی مسائل کے حل کیلئے موثر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔چیف سکریٹری گلگت بلتستان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گڈ گورننس کی بحالی، پبلک سروس ڈیلیوری سسٹم کی بہتری، مقامی انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کیلئے جزا و سزا اور مانٹرینگ کے نظام کو فعال بنانے ٹھوس اقدامات بروئے کار لانے کے احکامات جاری کر دئیے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں کام کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بائیو میٹرک حاضری اور ٹاسک منیجمنٹ سسٹم فوری لاگو کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی وقت مقررہ اور منظورشدہ بجٹ میں معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے اور زمینوں کے معاوضہ جات سمیت ریونیو کیسز کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں۔
انہوں نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو عوامی مسائل کے بروقت حل کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد، اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مستحکم رکھنے، غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے، سبسڈائزڈ گندم اور آٹے کی شفاف ترسیل اور تقسیم کیلئے محکمہ خوراک کے ساتھ تعاون بڑھانے سمیت بجلی بلوں کی ریکوری کیلئے مربوط اقدامات بروئے کار لانے پر زور دیا۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں صحت اور تعلیم کے شعبوں میں خصوصی توجہ دیں اور محکمہ صحت اودیات کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے۔ انہوں نے سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت جاری کی ۔کانفرنس میں گزشتہ سیکرٹریز کانفرنس میں لئے گئے فیصلوں پر محکمانہ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور چیف سیکریٹری نے اس موقع پر تمام انتظامی سیکریٹریز کو حکومتی اداروں کی کارکردگی کو مزیدبہتر بنانے کے لئے انتظامی فیصلوں پر موثر اور فوری عملدر آمد یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی۔چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ تمام انتظامی آفیسران عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اپنا اولین مقصد بنائیں اوراس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں۔
کانفرنس میں ایڈیشنل سیکریٹری ڈویلپمنٹ کیپٹن (ر) مشتاق احمد،سیکریٹری سروسز ظفروقار تاج،سیکرہٹری داخلہ،سید علی اصغر،سیکریٹری قانون،سجاد حیدر، سیکریٹری ایل جی اینڈ آر ڈی رحیم گل،سیکریٹری انفارمیشن میر وقار احمد ،سیکریٹری فوڈ صفدر خان،
سیکریٹری صحت دلدار احمد ملک،سیکریٹری سیاحت، ثقافت و کھیل ضمیر عباس،سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن رحمٰن شاہ،سیکریٹری تعلیم سید اختر حسین رضوی،سیکریٹری ایریگیشن اینڈ واٹر مینجمنٹ اغظم خان،سیکریٹری ذراعت،امور حیوانات و ماہی پروری منصور عالم،سیکریٹری پانی و بجلی ثناءاللہ،سیکریٹری معدنیات عامر عتیق خان،سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن فرید احمد،سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی ریاض احمد،ایس ایم بی آر ولی خان،ڈی جی،ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی شجاع عالم،کمشنر گلگت کمال خان،ڈی آئی گلگت رینج مرزا حسن،و دیگر متعلقہ محکموں کے ذمہ داران شریک تھے۔