وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ڈسکہ کی پانچ بڑی سڑکوں کی تعمیر کا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ہے۔صوبائی وزیر بلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق نے ڈسکہ کے لیے پانچ روڈز کی تعمیر کا وعدہ کیا تھا جس میں بنک روڈ ،وزیر آباد روڈ،کالج روڈ،پسرور روڈ اور جامکے روڈ شامل ہیں سمیت ڈرین اور سٹریٹ لائٹس کے لیے
ٹینڈرز جاری ہو گئے ہیں۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ان سڑکوں پر کام کا آغاز بھی جلد ہو جائے گا جس سے لاکھوں لوگ مستفید ہونگے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق اسمبلی سیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے.

اور وقفہ سوالات میں تفصیلی جوابات دیتے ہوئے.
صوبائی وزیر بلدیات
میاں ذیشان رفیق ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 51 ڈسکہ
نے کہا کہ حلقہ کی تعمیروترقی کیلئے کوشاں ہوں، حلقہ کے عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے، الیکشن کے دوران جو بھی وعدے کئے گئے تھے وہ سب پورے ہوں گے، عوام کی مشکلات کو حل کیا جارہا ہے اور لوگوں کے ترقیاتی بھی جاری ہے، ابھی ہماری حکومت کو آئے ہوئے چند ماہ گزرے ہیں، انشاء اللہ پانچ سالوں میں حلقہ کی تمام سٹرکیں کارپٹ اور گلیاں بھی پکی ہوں گی، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق دیہاتوں میں بہت جلد تبدیلی نظر آئے گی، موضعات کے نکاسی آب کی بہتری کیلئے پلان ترتیب دیا گیا ہے، پنجاب بھر کی ہر یونین کونسل میں 10 سینٹری ورکر رکھے جانے لگے ہیں جس سے دیہاتوں کی صفائی ستھرائی میں بہتری آئے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع نئی آباد بھروکے میں ترقیاتی کاموں کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کہاکہ ڈسکہ شہر کی پانچ سٹرکوں کے ٹینڈر جاری کروا دئیے ہیں جن پر جلد کام شروع ہوجائے گا، اس کے علاوہ ڈسکہ شہر کے گلوں کی تعمیر بھی جلد شروع ہوجائے گی پانچ سالوں بعد عوام کو جواب دہ ہوں گا عوام کو کام ہوتے ہوئے نظر آئیں گے، انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے احکامات پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب کی عوام کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے 201 یونٹ سے لیکر 500 یونٹ چلانے والے صارفین کو بہت زیادہ ریلیف دیا گیا ہے جس سے پنجاب کی عوام بہت زیادہ مستفید ہوئی ہے، پنجاب کی حکومت ہر شعبہ ہائے میں بہتر لا رہی ہے جس سے پنجاب کی عوام کو بہت ساری مشکلات میں آسانیاں ملیں گی، ڈسکہ کو کبھی بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا، ہر ہفتہ ڈسکہ آکر عوام کی مشکلات میں کمی لانے کی کوشش کر رہا ہوں، عوام کے جو بھی مسائل ہیں وہ سب حل ہوکر رہیں گے،

اس موقع پر سابق چیئرمین چوہدری محمد رسالت گجر، عامر شہزاد ڈھلوں، چوہدری سرفراز چیمہ، چوہدری عرفان علوی، محمد عظیم بٹ، سید دائود شاہ بخاری، سید شکیل حیدر، ناصر نذیر مہار، شیخ رضوان ثاقب، عاشر خاں ودیگر بھی موجود تھے۔





