میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی طرف سے کچلاک میں نئے فائر بریگیڈ اسٹیشن کا افتتاح،کمشنر حمزہ شفقات، ایم پی اے نعیم بازئی

ایم پی اے بلوچستان اسمبلی ملک نعیم بازئی نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن/ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کے ہمراہ کچلاک کے علاقے بلیلی میں نئے فائر بریگیڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا۔ممبر بلوچستان اسمبلی ملک نعیم بازئی کی کوشش سے کچلاک کے علاقے بلیلی میں زاتی عراضی سولر اور ٹیوب ویل کی سہولیات سمیت میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کو عطیہ کے بعد ایم سی کیو فائر بریگیڈ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا، فائر بریگیڈ اسٹیشن کا افتتاح ایم پی اے ملک نعیم بازئی اور کمشنر کوئٹہ ڈیویژن/ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے کیا،

فائر بریگیڈ اسٹیشن میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے 2 باؤزر اور 26 فائر فائیٹرز پر مشتمل عملہ اپنی خدمات سر انجام دے گا، بلیلی میں فائر اسٹیشن کے قیام سے کچلاک اور آس پاس کے دیگر علاقوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مزید آسانی ہوگی، اس دوران میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی سمیت اے سی کچلاک بھی موجود تھے،

جواب دیں

Back to top button