کمشنر لاہور زید بن مقصود نے واسا کنٹرول روم اور قذافی سٹیڈیم زیرتعمیر واٹر ٹینک سائٹ کا دورہ کیا۔واسا ہیڈ آفس میں منعقدہ اجلاس میں واسا افسران نے شہر سے نکاسی آب کیلئے واسا میکانزم میں جدید انٹروینشنز پر بریفنگ دی ۔بریفنگ کے مطابق شہر کے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز پر آٹومیٹڈ کنٹرول سسٹم لگا دیا ہے۔سسٹم مانیٹرنگ جاری ہے۔سنٹرلی مانیٹرڈ کنٹرول سسٹم سے واسا کی بجلی کی لاگت میں بہت زیادہ کمی ہوگی۔واسا اگلے مرحلے میں تمام ٹیوب ویلز کوبھی سنٹرلی آٹومیٹڈ کنٹرول میں لارہا ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ انٹروینشنز سے واسا کی صلاحیت اور بروقت کارکردگی میں اضافہ ہوگا۔بعد ازاں کمشنر لاہور نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بارشی پانی کو ذخیرہ کرنے والے زیر تعمیر واٹر ٹینک کی سائٹ کا دورہ بھی کیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد۔نیسپاک افسران اور کنٹریکٹز نے منصوبے کی پیشرفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے کہا کہ یہ منصوبہ بارشی پانی کو ذخیرہ و محفوظ کرنے کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔40 لاکھ گیلن کپیسٹی کا منصوبہ قذافی اسٹیڈیم کے اطراف بارشی پانی کو ذخیرہ کریگا۔نشتر پارک کمپلیکس میں بارشی پانی جمع نہیں ہوگا۔زخیرہ پانی پارکس کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ واسا شہر میں رواں برس مزید 10 واٹر ٹینکس تعمیر کرے گا۔

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے منصوبے کی ڈیڈلائن کیمطابق بروقت تکمیل کی ہدایت بھی کی






