وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا دوسرا اجلاس ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایل ڈی اے اتھارٹی و ممبر صوبائی اسمبلی نعیم صفدر، پارلیمانی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ سلطان باجوہ، ممبر ٹیکنیکل اکبر شیخ اور وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ اویس مشتاق، ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ اور چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید نے ممبران کو ایجنڈا بارے بریفنگ دی۔

اجلاس میں جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ کے مجوزہ لے آؤٹ پلان کی منظوری دی گئی۔جناح مارکیٹ ٹاؤن شپ پر ناجائز قابضین سے واگزار کروائی گئی 10.8 کینال زمین پر دکانیں بنانے کے پلان کی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے سٹی کے سٹرکچر پلان روڈز کے مسنگ لنک بنانے کے پرپوزل کی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے کو آئندہ تین مالی سالوں میں ایل ڈی اے سٹی کے اندر چناب روڈ، نیلم روڈ، کنہار، ستلج، جہلم اور ہنزہ روڈ کے مسنگ لنکس تعمیر کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں وائس چیئر مین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد نے ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت کی پانچ اہم سٹرکچر پلان سڑکوں اور ان کے مسنگ لنکس پر کام کرنے کی اصولی منظوری د ی گئی اور فنڈز کے لئے حکومت پنجاب سے درخواست کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایل ڈی اے سٹی کی پہلی اور دوسری قرعہ اندازی کے الاٹیزکے ڈویلپمنٹ چارجز کے نادہندگان کو دو ماہ کی مہلت کے بعد نئے ریٹس پر ریکوری کرنے کی منظوری دی گئی۔ایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر کے کمرشل پلاٹس مالکان اور فائلز ہولڈر نادہندگان کی پیمنٹ شیڈول میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے سٹی کے بلاکس میں سپیشل فیچر چارجز ڈی سی ریٹ کے مطابق یونیفارم کرنے اورایل ڈی اے سٹی جناح سیکٹر میں نئے پلاٹوں کی فروخت کے ٹرمز اینڈ کنڈیشن و دیگر اختیار سپروائزری کمیٹی کو دینے کی منظوری دی گئی۔ ایل ڈی اے ایونیو ون کے ایم بلاک میں مسجد کی تعمیر کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس میں ایل ڈی اے کے مختلف امورز سے متعلقہ دیگر ایجنڈے بھی پیش کیے گئے۔اجلاس میں چیف انجینئرز ایل ڈی اے، چیف انجینئر ٹیپا، ایڈیشنل ڈی جیز، چیف ٹاؤن پلانرز، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے ایونیو ون، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، قائد اعظم ٹاؤن، کمشنر لاہور آفس، محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ، محکمہ فنانس، پی اینڈ ڈی، لوکل گورنمنٹ، اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔






