پشاور(بلدیات ٹائمز)پاکستان بننے کے 76 سال بعد لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی کاوشوں سے صوبائی اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں بلدیاتی ملازمین کے لئے سروس سٹرکچر تو سال 2023 میں منظور کیا گیا مگر تاحال اس کے ثمرات بلدیاتی ملازمین تک نہیں پہنچائے جا سکے۔لوکل کونسل بورڈ کے اعلیٰ حکام اور ریجنل میونسپل آفیسرز سروس سٹرکچر کے ثمرات بلدیاتی ملازمین تک پہچنے میں روڑے اٹکا رہے ہیں۔ سروس سٹرکچر بلدیاتی اداروں کے آفیسرز کے لئے سونے کی چڑیا بن گیا ہے اور بلدیاتی ملازمین کو ترقی کے مواقع فراہم کرنے سے کیت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے پرزور مطالبہ پر سروس سٹرکچر پر عمل درامد یقینی بنانے کے لئے دوسرے مرحلے میں ری نیمنگ کمیٹی کی باقاعدہ میٹنگ ہزارہ ڈویژن کے نان پی یو جی ایف سٹاف کے لئے طلب کی گئی تھی جو ناگزیر وجوہات کی وجہ سے ملتوی ہو کر 19 اگست 2025 کے لئے دوبارہ مقرر ہوئی اور پھر 19 اگست والی میٹنگ دوبارہ 22 ستمبر 2025 کو طلب کی گئی ھے۔جب کہ قبل ازیں پہلے مرحلے میں پشاور ڈویژن کی میٹنگ ھو چکی ھے۔ تفصیلات کے مطابق نان پی یو جی ایف سٹاف کے سروس سٹرکچر کو عملی جامہ پہنانے کےلئے دوسرے مرحلے میں ہزارہ ڈویژن کی 26 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے لئے ری نیمنگ کمیٹی کی میٹنگ ری شیڈول ہو کر 22 ستمبر 2025 کے لئے طلب کی گئی تھی۔ اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چئیرمین ایڈیشنل سیکرٹری بورڈ نے کی تھی مگر کئی ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود لوکل کونسل بورڈ کے صاحب بھادرز ان ہر دو کمیٹیز کی کاروائی جاری کرنے سے گریزاں ہیں۔لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے عہدیداران سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی ، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور سلیمان خان ہوتی نے پشاور ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن کی ری نیمنگ کمیٹی کے اجلاسوں کی کاروائی جاری نہ ہونے اور جان بوجھ کر بلدیاتی ملازمین کی ترقی کے مواقع فراہم نہ کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت ، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ، وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ بلدیاتی ملازمین کے سروس سٹرکچر پر فوری عملدرآمد یقینی بنانے کے احکام جاری کر کے بلدیاتی ملازمین کی دادرسی فرمائی جائے اور اس دوران روڑے اٹکانے والوں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بلدیاتی ملازمین ترقی کے حق سے مستفید ہو سکیں۔
Read Next
12 گھنٹے ago
خیبرپختونخوا کےبلدیاتی نمائندوں کیطرف سے حاجی غلام احمد بلور کے اعزاز میں پروقار تقریب منقعد کی جائیگی
18 گھنٹے ago
لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کی جدوجہد رنگ لے آئی،اکاونٹ فور کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعلیٰ کو ارسال
2 دن ago
یقین دہانی کے باوجود بھی لوکل کونسلز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کی وزیر اعلیٰ کیساتھ ملاقات نہ ہوسکی،بھرپور احتجاج کیلئے مشاورت تیز
2 دن ago
خیبرپختونخوا،بلدیاتی اداروں کے ملازمین کی پنشن،گریجویٹی،لیو انکیشمنٹ وغیرہ کے کیسز کو حتمی شکل دینے کے لئے باقاعدہ اجلاس طلب
2 دن ago






