وزیر اعلیٰ مرہم نواز کےخواب کی تعبیر، چند قدم دور۔۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مستحق خاندانوں کیلئے اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام 96 ہزار کا ہندسہ عبور کر گیا،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت اپنی چھت ،اپنا گھر پروگرام کی پیش رفت بارے اجلاس ہوا، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ سکندر ذیشان نے بریفنگ دیتے ہوئے رواں ماہ میں اہداف کی تکمیل کی یقین دہانی کروائی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ اپنی چھت ،اپنا گھر پورٹل پر 16 لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد رجسٹریشن کروا چکے جبکہ 8 لاکھ 86 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئی ہیں، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے سکروٹنی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال 1 لاکھ لوگوں کو بلاسود قرضوں کا ہدف 2 ماہ قبل ہی حاصل کرلیا جائے گا، اہداف مکمل ہونے کے باوجود مزید مستحق خاندانوں کو قرضوں کی فراہمی جاری رکھی جائے، آئندہ اجلاس میں وزیر اعلٰی پنجاب سے اگلے سال کے اہداف 1 لاکھ سے بڑھانے کی سفارشات پیش کی جائیں گی، بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ کم آمدن والے افراد کیلئے اپنا گھر ملنا خواب سے کم نہیں، درخواست گزاروں کی کثیر تعداد حکومتی منصوبوں پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
*لاہور ویسٹ واٹر اینڈ ڈرینج مینجمنٹ پراجیکٹ کی ٹیکنیکل ٹینڈرز اوپننگ*
7 گھنٹے ago
ایم ڈی واساگوجرانوالہ اکرام اللہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،اے ڈی سی جنرل شبیر حسین کو اضافی چارج
7 گھنٹے ago
ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ”ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ریلوکیشن کمیٹی” کا اجلاس
11 گھنٹے ago
پی ایچ اے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا مشن، تمام مانیٹرنگ ڈیجیٹل اور خودکار نظام کے تحت کی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل
1 دن ago






