کمشنرلاہورڈویژن مریم خان کا پاٹ ہولز و ڈویلپمنٹ کاموں کے جائزہ کیلئے چوبرجی و ملحقہ علاقوں کا دورہ

کمشنرلاہورڈویژن مریم خان نے پاٹ ہولز و ڈویلپمنٹ کاموں کے جائزہ کیلئے چوبرجی و قریب علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور سید موسی رضا، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا اور متعقلہ افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔کمشنر لاہور مریم خان نے ڈویلپمنٹ کاموں کی بروقت تکمیل کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ

لاہور میں مرمت و بحالی اور ڈویلپمنٹ کاموں کو ٹائم لائنز اور ڈیڈلائن کے مطابق مکمل ہونا چاہئیے، انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر یا انکے نزدیک پڑنے والے پاٹ ہولز (کھڈوں) کو کم سے کم وقت میں ٹھیک کیا جائے، سڑکوں کی مرمت و بحالی مستقل فیچر ہے فیلڈ ٹیمیں مسلسل متحرک رکھیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ پاٹ ہولز و روڈ پیچز کا دائزہ کار پوری لاہور ڈویژن ہے، ڈویلپمنٹ کاموں کو مراحل میں مکمل کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

Back to top button