بچوں کے پیدائش سرٹیفیکٹ کی فیس ختم ،پیدائش سرٹیفیکیٹ کی مد میں نادرا کو ہونے والی ادائیگی بھی سندھ حکومت کریگی۔سندھ کابینہ

سندھ کابینہ نے وزیر اعلٰی مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پورے صوبے میں بچوں کے پیدائشی سرٹیفیکٹ ( Birth Certificate) کی فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پیدائش سرٹیفیکیٹ کی مد میں نادرا (NADRA) کو ہونے والی ادائیگی بھی سندھ حکومت کریگی۔محکمہ بلدیات سندھ تمام یونین کونسلز میں مفت پیدائش سرٹیفکیٹس اور اندراج یقینی بنائے گا۔یہ فیصلہ عوام کی سہولت اور زیادہ سے زیادہ اندراج کے لئے کیا گیا ہے۔نادرا کو اخراجات کی ادائیگی حکومت کے ذمہ ہونے سے مقامی حکومتوں پر کوئی بوجھ نہیں پڑے گا۔واضع رہے کہ اس سے قبل سندھ حکومت نے یونین کونسلوں کی ماہانہ گرانٹ میں 140 فیصد اضافہ بھی کیا ہے۔

جواب دیں

Back to top button