چیئرمین ملک بلال ذوالفقار علی کھوکھر کی زیرِ صدارت ایل ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 145واں اجلاس

چیئرمین ملک بلال ذوالفقار علی کھوکھر کی زیرِ صدارت ایل ڈبلیو ایم سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 145واں اجلاس منعقد ہوا جس میں بورڈ ممبران بشارت ڈولا، خواجہ سلیم، ڈاکٹر ثوبیہ بھٹی،سی ای او بابر صاحب دین، ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت صوبے بھر میں شہریوں کو صفائی کی بروقت اور بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف ڈسٹرکٹ کو آؤٹ سورس کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔اہم اجلاس میں چئیر مین بورڈ نےقصور، شیخوپورہ، ننکانہ کی سات مختلف تحصیلیں پرائیویٹ پارٹنرز کو ایوارڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پرائیویٹ کمپنیاں ایوارڈ لیٹر ملنے کے ایک مہینے بعد کام شروع کرنے کی پابند ہونگی مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز پروویڈنٹ فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی بھی منظوری دے دی گئی۔ چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی ملک بلال ذوالفقار علی کھوکھرکا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی باغوں کے شہر لاہور کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے ہر پل مصروف عمل ہے۔شہریوں اور ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

جواب دیں

Back to top button