ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے اچانک دورے،گندگی،تجاوزات کو نوٹس،پولیو ٹیموں کی چیکنگ

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کینال، ہربنس پورہ گول چکر، پیپسی روڈ، تاج پورہ، سمیع ٹاؤن، غازی آباد، محمد پورہ بازار کے اچانک دورے کیے. اسسٹنٹ کمشنر شالیمار انعم فاطمہ، چیف آفیسر ایم سی ایل علی عباس بخاری، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے غازی آباد میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا اچانک معائنہ کیا اور پولیو ورکرز کو ایمانداری اور جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دینے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کینال روڈ پر جگہ جگہ بینرز اور سٹیمرز لگنے پر برہمی کا اظہار کیا اور فی الفور ہٹانے کا حکم دیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ایم سی ایل کو فوری طور پر سڑک کے کناروں پر قائم تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا اور کہا کہ سڑک کنارے کسی بھی قسم کی تجاوزات قائم نہ ہونے دی جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سمیع ٹاؤن میں خالی پلاٹ میں گندگی کے ڈھیر موجود ہونے پر اظہارِ ناراضگی کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی حکام کو فوری طور پر پلاٹ کو کلئیر کروانے کا حکم دیا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے ہربنس پورہ ،تاج پورہ، غازی آباد اور محمد پورہ بازار میں بھی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا. ڈی سی لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے کی واضع ہدایات جاری کیں. انہوں نے کہا کہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام صفائی ستھرائی کی روزانہ کی بنیاد پر ازخود مانیٹرنگ یقینی بنائیں اور جہاں کہیں بھی گندگی کے ڈھیر موجود ہوں ترجیحی بنیادوں پر اٹھوائے جائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہر کو گندگی سے پاک کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے. انہوں نے کہا کہ شہری بھی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کرنے میں ضلعی انتظامیہ لاہور کا ساتھ دیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ شہری اپنے گھر، باہر اور ارد گرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں تعاون کریں.

جواب دیں

Back to top button