ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر برکی روڈ تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد کی زیر نگرانی برکی روڈ پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا آپریشن کے دوران برکی روڈ پر کئی مستقل اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا ہے. ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انسداد تجاوزات آپریشن میں عزیز بھٹی زون اور ایل سی بی کے عملے نے مشترکہ طور پر حصہ لیا اور دوران آپریشن مزاحمت پر ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات مہم کا مقصد راستوں کی بحالی اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنا ہے اور شہر کے تمام زونز میں بینز، سٹریمر ہٹانے اور لائن مارکنگ کی نگرانی جاری ہے۔ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ عارضی تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک روانی میں واضح بہتری آ رہی ہے اور شہر کی اہم شاہراہوں اور مارکیٹوں میں تجاوزات کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے تمام زونز میں مستقل بنیادوں پر آپریشنز جاری رہیں گے۔ایڈمنسٹریٹر لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ زونل افسران کی جانب سے مخصوص حدود میں کاروبار کے لئے ریڑھی بازاروں اور لائن مارکنگ کی نگرانی بھی جاری ہیں.

جواب دیں

Back to top button