وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارکان قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ساجد مہدی کابینہ ڈویژن، احمد عتیق انور موسمیاتی تبدیلی کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔راجہ اسامہ سرور دفاعی پیداوار، میاں خان بگٹی پیٹرولیم ڈویژن، عامر طلال پاور ڈویژن، فرح ناز اکبر وفاقی تعلیم کی پارلیمانی سیکٹری مقرر ہوئے ہیں۔ 
شزرہ منصب علی خارجہ امور، صبا صادق انسانی حقوق، دانیال چوہدری اطلاعات کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کرن عمران ڈار بین الصوبائی رابطہ، ڈاکٹر درشن بحری امور، وجیہہ قمر منصوبہ بندی، عثمان اویسی ریلوے کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر ہونگے۔
شاہد عثمان صنعت و پیداوار، انوار الحق امور کشمیر، کئھیل داس کوہستانی فوڈ سیکیورٹی، زیب جعفر دفاع کی پارلیمانی سیکرٹری ،شمشیر علی مزاری مذہبی امور، اظہر لغاری تخفیف غربت، گل اصغر خان مواصلات کے پارلیمانی سیکرٹری مقرر کئے گئے ہیں






