لاہور (مہر عبدالروف سے) گزشتہ روز ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے تعاون سے لیڈرز میڈیا کلب لاہور کے زیرِ اہتمام جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد ہمدرد سینٹر میں کیا گیا جس میں لیڈرز میڈیا کلب اور ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کے عاشقان رسول نے شرکت کی ۔اس پر وقار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سےنصیر الحق ہاشمی سینیئر نائب صدر کلب نے کیا ۔نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی سعادت مسرور رفیع فنانس سیکرٹری کلب ۔ندیم شہزاد اور کلیم اللہ خان نے کی ۔مہر عبدالروف نے کہا کہ ہماری کامیابی کا انحصار صرف نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے سے ہی ممکن ہے۔ مہر عبدالروف نے اپنے شعر سے آغاز کیا لو چل دیے منزل پے اللہ کا نام لے کر منزل کو ڈھونڈ لیں گے محمد کا نام لے کر ۔
مبارک محفل کی صدارت سید علی بخاری چئیرمین لیڈرز میڈیا کلب لاہور نے کی ۔ڈاکٹر مصطفیٰ کمال سابقہ ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان لاہور و ایگزیکٹو ممبر لیڈرز میڈیا کلب نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری ناکامی کی بڑی وجہ اسوہ حسنہ سے دوری ہے ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقوں سے اپنی زندگی کو بسر کرنا ہو گا جن باتوں کا حکم ہمارے آخری نبی نے دیا اس پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے معاشرے میں نبی کریم کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے ہمارا شعبہ صحافت و اساتذہ کرام مثبت کردار ادا کر سکتے ہے ۔سید علی بخاری نے تمام عاشقان رسول کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خوشی قسمتی ہے کہ آج ہم اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔قران و سنت کو ہمیں اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا ۔حکیم صفدر محمود نے ملکی سلامتی اور امن کے لئے اجتماعی دعا کروائی ۔آخر میں ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے ریفریشمنٹ عاشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دی گئی ۔