*پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سلطان باجوہ کا ایل ڈی اے کا دورہ،بریفنگ*

پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سلطان باجوہ نے ایل ڈی اے آفس جوہر ٹاﺅن کا دورہ کیا ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈی جی یو پی اور ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ نے پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ کو ایل ڈی اے کے تمام ونگز کی ورکنگ بارے بریفنگ دی ۔پارلیمانی سیکرٹری کو بتایا گیا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ایل ڈی اے کو پیپر لیس ادارہ بنا رہے ہیں۔ شہریوں کو رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے آن لائن سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ایل ڈی اے اپنی سکیموں پر خصوصی توجہ دے رہا ہے۔ رواں مالی سال میں ایل ڈی اے سٹی کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ اجلاس میں۔ ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ اور میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ میں پرائیویٹ سیکٹر کی طرز پر ریفارمز کیے جا رہے ہیں۔ بعدازاں پارلیمانی سیکرٹری بیرسٹر سلطان باجوہ کا سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر اورآئی ڈینٹی فکیشن سیل کا دورہ بھی کیا اور سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر میں آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا۔ڈائریکٹر سیٹیزن فیسلٹیشن سنٹر نے پارلیمانی سیکرٹری کو سروسز کی فراہمی بارے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی یو پی مدثر احمد شاہ، چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، چیف ٹاون پلانر ون، چیف ٹاون پلانر ٹو ، ڈائریکٹر فنانس، ڈائریکٹر آکشن اوردیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button