ڈی سی لاہور علی الصبح فیلڈ میں متحرک، ڈینگی و صفائی ستھرائی و تجاوزات اقدامات کا جائزہ لیا

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے یو سی 4 اسلام پورہ میں ڈینگی ٹیموں کے کام کا معائنہ کیا اور ڈینگی ٹیموں کو ان ڈور و آؤٹ ڈور ڈینگی سروئلنس کی ہدایت کی. انہوں نے متعلقہ ڈی ڈی ایچ او کو ہاٹ سپاٹس کی کوریج سو فیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈینگی سرگرمیوں روزانہ کی بنیاد پر ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کروائی جائیں.

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مختلف علاقوں میں صفائی ستھرائی کا بھی جائزہ لیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات بہترین بنانے کی ہدایت کی اور متعلقہ زیڈ او آر کو خالی پلاٹوں میں صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ گندگی کے ڈھیر کہیں بھی رہنے نہ دئیے جائیں اور فوری کلئیر کئے جائیں. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ گندگی ہٹانے کے سمیت گلی نالیوں کی صفائی و مین ڈرین لائنوں کی طرف بھی توجہ دی جائے اور ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کوڑا دانوں کی تنصیب کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر انہیں خالی کریں. انہوں نے سی ای او ایم سی ایل کو غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات کا خاتمہ بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی. ڈی سی لاہور نے کہا کہ شاہدرہ مین روڈ پر قائم تجاوزات کو فوری ہٹائیں اور شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے بینرز اور سٹیمرز کو فوری ہٹایا جائے. انہوں نے کہا کہ صفائی و ستھرائی کے معاملے میں ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے صفائی ستھرائی کے عمل کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button