ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بابو صابو بند روڈ بس ٹرمینل کا دورہ کیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹر شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی رائے بابر، سیکرٹری آر ٹی اے اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے بسوں کے اندر جا کر مسافروں سے کرایہ نامہ میں کمی کے بارے میں دریافت کیا.
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے انتظامی افسران کو کرایوں میں کمی بارے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ازخود بس اڈوں کی چیکنگ کی ہدایت کی. انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام الناس کو پہنچایا جائے اور شہر کے جنرل بس اسٹینڈ، بس اڈوں اور تمام پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں جگہ نیا کرایہ نامہ آویزاں کروایا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے سیکرٹری آر ٹی اے کو نئے کرایہ نامہ پر عملدرآمد کروانے کے لئے سپیشل سکواڈز بھی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مسافر حضرات شکایات کی صورت میں ہمارے واٹس ایپ نمبر 03210980980 یا 04299200484 پر اطلاع کر سکتے ہیں. انہوں نے کہا کہ مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ پٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف عوام تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے.