عیدالاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کی تیاریاں مکمل،عید سے قبل آپریشن ٹیم کی تمام چھٹیاں منسوخ

عیدالاضحیٰ پرشہر میں بروقت آلائشیں ٹھکانے لگانے اور ماحول کو تعفن سے پاک رکھنے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے بہترین انتظامات کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔عید سے قبل آپریشن ٹیم کی تمام چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ عید گرینڈ صفائی آپریشن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او بابر صاحب دین کی زیر صدارت آپریشن ٹیموں کی اہم بیٹھک منعقد ہوئی۔سی ای او بابر صاحب دین کا اہم اجلاس میں آپریشن ٹیموں کو دی جانے والی ہدایات کے حوالے سے کہنا ہے کہ 200 سے زائد قربان گاہوں، 250 سے زائد مساجد، 800 سے زائد قبرستانوں کی صفائی دھلائی کا پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔عید قربان سے قبل ہیوی مشینری کی مدد سے شہر کے 600 سے زائد اوپن پلاٹس کو مکمل طور پر کلیئر کیا جائے گا۔عید سے ایک رات قبل پورے شہر کو مکمل زیرو ویسٹ کیا جائے گا۔عید کے روز پہلی شفٹ رات 2 بجے سے اپنا کام شروع کر دے گی،نماز عید سے قبل شہریوں کیلئے صاف ستھرا ماحول یقینی بنائیں گے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق عید قربان کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے گرینڈآپریشن سے متعلقہ تمام ریسورسز آن گراؤنڈ نظر آنے اور فیلڈ میں ورکرز اور مشینری کا 100 فیصد استعمال یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی آپریشن ٹیموں نے اہم اجلاس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو عید الاضحی صفائی پلان کے حوالے سے بریفنگ میں بتایاعید قربان کے موقع پر شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور بس اڈوں کی صفائی یقینی بنائی جائے گی۔عید قربان پر شہر کے تمام پبلک مقامات، پارکس اور رش والی جگہوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی مزید برآں شہر کے تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس کی کلیئرنس روزانہ شام 6 بجے تک یقینی بنائی جائے گی۔شہر میں قائم کردہ 106 کولیکشن پوائنٹس پر مشینری ایک رات قبل پہنچا دی جائے گی۔آپریشن ٹیم کے افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر ورکرز کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائیں گے۔

جواب دیں

Back to top button