پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم ڈیویلپ کیا جا رہا ہے،ڈاکٹر کرن خورشید

سیکرٹری پرائس کنٹرول کموڈٹیز مینجمنٹ ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کا اہم اجلاس منعقد ہوا -اجلاس میں ڈی جی کموڈٹیز عمران قریشی ایڈیشنل ڈی جی کموڈٹیز ازوبہ عظیم سمیت دیگر اعلی افسران نے شرکت کی -اجلاس کے دوران قیمت ایپ ,صارفین کے حقوق کے تحفظ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا-اس موقع پر سیکرٹری پرائس کنٹرول نے کہا کہ صارفین کی شکایات کا ازالہ فوری طور پر 3 دن میں کیا جائے تاکہ صارفین کا اعتماد بحال ہو سکے-ڈاکٹر کرن خورشید نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز پر عمل ضروری ہے اس ضمن میں ایک ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم ڈیویلپ کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے منڈیوں سے لے کر پرچون تک کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو بھی مانیٹر کرنا اسان ہو جائے گا- انہوں نے کہا کہ صارفین کو اشیاء ضروریہ کی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خور و نوش کی فراہمی ممکن ہو سکے-

جواب دیں

Back to top button